روس نے امریکی قرارداد پر ووٹ نہیں دیا، روسی سفیر
روسی سفیرکے مطابق قرارداد غزہ امن منصوبےمیں فلسطینی شمولیت کونظراندازکرتی ہے
سلامتی کونسل میں امریکہ کےغزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور، تاہم روس نے امریکی قرارداد پرووٹ دینے سے گریز کیا۔
روسی سفیرکے مطابق قرارداد غزہ امن منصوبےمیں فلسطینی شمولیت کونظراندازکرتی ہے۔
انہوں نے قرارداد کے حوالے سے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ دستاویزغزہ میں تجربات کےلیےمحض پردہ نہ بن جائے، آئی ایس ایف فلسطینی اتھارٹی کےساتھ کس طرح کام کرےگی وضاحت نہیں کی گئی ہے، کیااستحکام فورس بالکل خودمختارطورپرکام کرسکتی ہے؟ استحکام فورس کےذریعےکہیں ایسانہ ہوغزہ کومغربی کنارےسےالگ کردیاجائے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور
روسی سفیر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنےامریکی قراردادکونوآبادیاتی طریقوں سےتشبیہ دی ہے، لیگ آف نیشنزکےتحت برطانوی مینڈیٹ میں فلسطینی رائےکونظراندازکیاگیاتھا۔
واضح رہے کہ روس اور چین کی مخالفت کے باوجود غزہ امن معاہدے کی حمایت میں صدرٹرمپ کی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کرلی گئی۔قرارداد کے حق میں13 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔
