پی ایس ایل 11؛ پنڈیز کے لیے بری خبر، نسیم شاہ اگلے میچز سے باہر

پی ایس ایل 11؛ راولپنڈیز کے لیے بری خبر، نسیم شاہ اگلے میچز سے باہر

نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث اگلے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پنڈیز نے نسیم شاہ کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ میں چوٹ لگی ہے۔ میڈیکل ٹیم ان کی ریکوری پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

فرنچائز کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کا امکان ہے تاہم یہ ان کی فٹنس اور بحالی کے عمل پر منحصر ہوگا۔

پنڈیز نے نسیم شاہ سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

فرنچائز نے ٹیم میں نسیم شاہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان کی جلد واپسی کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

کیا سارہ خان دوسرے حمل میں بیٹا چاہتی تھیں؟ اداکارہ نے خود بتادیا