کیا سارہ خان دوسرے حمل میں بیٹا چاہتی تھیں؟ اداکارہ نے خود بتادیا

کیا سارہ خان دوسرے حمل میں بیٹا چاہتی تھیں؟ اداکارہ نے خود بتادیا

سارہ خان نے دوسرے حمل اور بیٹے سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران دوسرے حمل اور بیٹے کی خواہش سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔

سارہ خان نے انسٹاگرام پر منعقدہ سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ کیا دوسرے حمل کے دوران وہ بیٹا چاہتی تھیں؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ “ہم صرف ایک صحت مند بچہ چاہتے تھے۔”

ایک اور مداح نے سوال کیا کہ وہ اپنی غیر شادی شدہ زندگی کی کون سی چیز سب سے زیادہ یاد کرتی ہیں؟ اس پر سارہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دو بچوں کی ماں بننے کے بعد مجھے صرف ایک ہی چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے اور وہ ہے بغیر کسی خلل کے پُرسکون نیند۔

فیفا ورلڈ کپ سے متعلق سوال پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ان دنوں میں صرف ایک ہی چیز دیکھ رہی ہوں اور وہ میری دونوں بیٹیاں ہیں۔

ایک مداح نے پوچھا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟ سارہ خان نے کہا کہ میری زندگی پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، میں اب پہلے سے زیادہ مصروف رہتی ہوں، یہ میری زندگی کا بہترین دور ہے اور میری بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔

اداکارہ نے اپنی گفتگو کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شادی شدہ خواتین کو صحت مند اولاد عطا فرمائے۔

Related posts

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

صبور علی کو بیچ ویئر میں بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

کراچی میں رہنے والے تمغے کے مستحق ہیں، عائشہ عمر کا طنزیہ تبصرہ وائرل