امام الحق نے ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

امام الحق نے ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

امام الحق نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد پیدا ہونے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی بالکل ٹھیک ہے۔

امام الحق نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری حالیہ انسٹاگرام اسٹوری کو غلط انداز میں لیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر میری شادی سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

گزشتہ روز امام الحق نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ “آج کل کی نسل میں شادی کرنا واقعی خوفناک ہے” جس کے بعد بعض صارفین نے اسے ان کی ذاتی زندگی سے جوڑ کر مختلف اندازے لگانے شروع کر دیے۔

تاہم امام الحق نے وضاحت کرتے ہوئے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

Related posts

پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی ڈیجیٹل شراکت داریوں کا دروازہ کھل گیا

اسرائیل کے بعد اسپین کی پولیس بھی فلوٹیلا کارکنان پر ٹوٹ پڑی، بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

کرکٹ بدلنے کو تیار، ایک ہی ٹیسٹ میں ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی بڑی تجویز سامنے آگئی