افغان طالبان رجیم کی بدترین صورتحال، افغان عوام کی پاکستان سے مدد کی درخواست

افغان طالبان رجیم کی بدترین صورتحال، افغان عوام کی پاکستان سے مدد کی درخواست

افغان شہری نے کہا کہ طالبان رجیم کے زیر اقتدار افغانستان شدید بحران سے دوچار ہے

افغانستان میں طالبان کے زیر تسلط انسانی و معاشی بحران سنگین صورت اختیار کرگیا اورافغان شہری نے ویڈیو پیغام میں افغانستان کے صوبہ پکتیکا کی حالت زار دکھا کر پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔

افغان شہری کے مطابق طالبان رجیم کے زیرِ اقتدار بھوک اور غربت کے باعث ہماری زندگی بہت مشکل سے گزر رہی ہے انتہاپسند طالبان حکومت نے افغانستان میں ہر جگہ اپنے جھنڈے لگا کر تسلط قائم کر رکھا ہے۔

افغان شہری نے کہا کہ طالبان رجیم کے زیر اقتدار افغانستان شدید بحران سے دوچار ہے اور جنگ کرنے کے قابل نہیں ہے انہوں نے چاہ بہار سے تجارتی راستہ بند کر لیا اور پاکستان سے بھی تعلقات خراب کر لیے۔ پاک فوج اور پاکستانی حکومت سے گزارش ہے کہ افغان طالبان رجیم کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق افغانستان میں غربت، بے روزگاری اور خوراک کی قلت نے افغان عوام کو پاکستان سے مدد مانگنے پر مجبور کر دیا ہے افغان طالبان کے قبضہ کے بعد داخلی کمزوریوں اور معاشی دباؤ کے باعث افغانستان کی نام نہاد ریاست کا پول کھل چکا ہے۔

Related posts

پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی ڈیجیٹل شراکت داریوں کا دروازہ کھل گیا

اسرائیل کے بعد اسپین کی پولیس بھی فلوٹیلا کارکنان پر ٹوٹ پڑی، بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

کرکٹ بدلنے کو تیار، ایک ہی ٹیسٹ میں ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی بڑی تجویز سامنے آگئی