ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا اقوام متحدہ کوخط
ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ مزید کشیدگی کا جواب پورے خطے میں شدیدردعمل کی صورت میں دیاجائے گا
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے جس میں بوشہرجوہری پلانٹ کے قریب چوتھے حملے سے تابکاری اخراج کے خطرہ سے آگاہ کیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ مزید کشیدگی کا جواب پورے خطے میں شدیدردعمل کی صورت میں دیاجائے گا کشیدگی بڑھی توپوراخطہ امریکااوراسرائیل کے لیے دوزخ بن جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کوشکست دینے کا وہم ایسی دلدل میں بدل چکاہے جس میں تم خوددھنس جاؤگے۔
