ایران نے امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے جدید فضائی دفاعی نظام نصب کردیا

ایران نے امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے جدید فضائی دفاعی نظام نصب کردیا

دو روز میں بڑی کامیابی کے ساتھ امریکا کے تقریباً 7 طیاروں کو نشانہ بنایا ہے، ایرانی حکام

تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک جدید ترین فضائی دفاعی نظام نصب کردیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ نظام خاص طور پر ان امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے جو پہلے بچ نکلتے تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دو روز میں انہوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ امریکا کے تقریباً 7 طیاروں کو نشانہ بنایا ہے جن میں ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جمعے کے روز اس نئے دفاعی نظام نے کامیابی سے امریکی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو نشانہ بنایا تاہم ایک امریکی پائلٹ ابھی تک لاپتہ ہے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کی فضائی برتری کے باوجود ایران اب اپنی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا تاہم ایرانی حکام کے حالیہ بیان نے ان دعوؤں کو غلط ثابت کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ میں اب تک امریکا کے سات جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جسے ایران کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی الفرسان ٹیم نے امریکہ کی 250ویں آزادی کی تقریبات میں تاریخی یو ایس ڈیبیو کیا

قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی کا درجہ حرارت پورے متحدہ عرب امارات میں اوسط سے بڑھ جائے گا۔

دبئی کا اپ گریڈڈ Nol سسٹم 72% مکمل ہے کیونکہ RTA کا مستقبل ڈیجیٹل ادائیگی کا ہدف ہے۔