عمرہ یا ہنی مون؟ عمر شہزاد اور شانزے لودھی تنقید کی زد میں آگئے

عمرہ یا ہنی مون؟ عمر شہزاد اور شانزے لودھی تنقید کی زد میں آگئے

دورانِ طواف عمر شہزاد اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و ماڈل عمر شہزاد کی اپنی اہلیہ ماڈل شانزے لودھی کے ساتھ دورانِ طواف محبت کے اظہار پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید سامنے آئی ہے۔

عمر شہزاد اور شانزے لودھی حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام پہنچے جہاں طواف کے دوران انہیں ایک ساتھ وقت گزارتے اور قریبی انداز میں دکھائی دینے پر صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔

دورانِ طواف عمر شہزاد اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آئے جب کہ شانزے لودھی ان کے کندھے کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تھیں۔

 اس منظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد بحث شروع ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس انداز کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدس مقام پر اس نوعیت کے اظہار سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ عمرہ ہے یا ہنی مون؟ جب کہ ایک اور نے لکھا کہ مقدس مقامات پر احترام کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ شوبز شخصیات کو اپنے رویے میں احتیاط کرنی چاہیے اور مقدس مقامات کو عام تفریحی جگہوں کی طرح استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Related posts

‘شکریہ، دبئی’: رہائشی غیر مقفل کار پر واپس آیا – اور چابی کو ہڈ پر بحفاظت انتظار میں پایا

سیف بن زاید نے قومی سلامتی اور لچک کے لیے بین الاقوامی نمائش کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

سی ڈی اے نے بین المسالک روابط کو گہرا کرنے اور اماراتی ورثے کے تحفظ کے لیے ‘مجلس میں نسلیں’ کے اقدام کی میزبانی کی