خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی؛ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد گرفتار

خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی؛ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد گرفتار

حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کردیا گیا

خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں مرحوم مشہور ٹی وی اینکر کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانچ شادیاں کرنے کے حوالے سے مشہور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں زیادتی کی دفعات شامل ہیں۔

 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا  اور بتایا کہ خاتون ٹک ٹاکر کو صلح کے بہانے حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے اپنے دواخانے بلایا جہاں مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مبینہ واقعے کے دوران خاتون کے کپڑے بھی پھاڑے گئے تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related posts

دبئی کا اپ گریڈڈ Nol سسٹم 72% مکمل ہے کیونکہ RTA کا مستقبل ڈیجیٹل ادائیگی کا ہدف ہے۔

متحدہ عرب امارات کے واٹر ایوارڈ میں عالمی دلچسپی بڑھ رہی ہے کیونکہ AI مرکز کا مرحلہ لیتا ہے۔

شارجہ پولیس نے سائبر فراڈ گینگ کو ناکام بنا دیا جو فنڈز چوری کرنے کے لیے جعلی آفیشل کالز کا استعمال کرتا تھا۔