پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 34 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب وفاقی حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام کے اوپر ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 137 روپے 23 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

متحدہ عرب امارات کا موسم: مناسب حالات، دبئی، ابوظہبی میں پرسکون سمندر

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا