ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 78 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 5 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 78 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 59 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب 38 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ بڑھ کر 5 ارب 40 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
