سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 087 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 71 ڈالرز کمی سے 4642 فی اونس کی سطح تک آگیا جب کہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 350 روپے کمی سے 7634 روپے ہوگئی۔

Related posts

امریکی فوج کی ایران کے خلاف نئی کارروائیاں؛ بندر عباس دھماکوں سے گونج اٹھا

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ