آئندہ 2،3 ہفتوں میں ایران میں شدید حملے کیے جائیں گے، ٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان
ہم ایران کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں، امریکا کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 2،3 ہفتوں میں شدید حملے کیے جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری مکمل اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گا، ایران کو پتھر کے زمانوں میں واپس لے جائیں گے۔ ایران کی تمام قیادت ماری جاچکی ہے، نیا گروپ کم شدت پسند ہے اگر کوئی ڈیل نہ ہوئی تو ایران میں ہر چیز کو نشانہ بنائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم ایران میں ملٹری اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں، اصلی حکمران مارے جا چکے ایران میں دراصل رجیم چینج ہوچکی ہے۔ ہم ایران کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں، ہم خلیجی ممالک پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وینزویلا سے بہت تیل حاصل کررہا ہے، امریکا آبنائے ہرمز سے کوئی تیل درآمد نہیں کرتا، نہ ہمیں ضرورت ہے، ہمیں مستقبل میں بھی آبنائے ہرمز کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پر امریکی افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 4 ہفتوں میں امریکی افواج نے بہترین کامیابی حاصل کیں، امریکی افواج نے ایسی کامیابیں حاصل کیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو کبھی ایٹمی طاقت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، ایران کو اجازت نہیں کہ وہ امریکا کو نقصان پہنچائے، ایران میں 47سال تک امریکا مردہ باد کے نعرے لگتے رہے، ایرانی رجیم کے خلاف احتجاج کرنے والے 45ہزار افراد مارے گئے، ہشت گرد ایرانی رجیم کو ایٹمی طاقت کا سہارا نہیں دے سکتے۔