اسرائیل کو بڑا دھچکا، فرانس نے بڑی پابندی عائد کر دی

اسرائیل کو بڑا دھچکا، فرانس نے بڑی پابندی عائد کر دی

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب  امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے

ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں فرانس نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مغربی سفارتکار اور معاملے سے باخبر دو ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل امریکی اسلحہ ایران جنگ کے لیے منتقل کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اسے فرانس کی فضائی حدود درکار تھیں، تاہم پیرس نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ویک اینڈ پر کیا گیا اور ایران کے ساتھ جاری تنازع کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس نے اس نوعیت کی درخواست مسترد کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب  امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور عالمی سطح پر اس کے اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں۔

Related posts

نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم خبر

عراق سے داخل ہونے والے 3 ڈرونز تباہ کردیے، سعودی عرب کا دعویٰ

دبئی کی سب سے آسان خدمات: 10 چیزیں جو آپ گھر پر ڈیلیور یا کر سکتے ہیں۔