اداکارہ مایا خان کے والد انتقال کر گئے

پاکستان کی معروف اداکارہ مایا خان کے والد انتقال کر گئے ہیں جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

اداکارہ مایا خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے انہیں یاد کیا اور مداحوں سے مرحوم کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے لکھا کہ میرے والد، جنہیں میں محبت سے ”بابا جان“ کہتی تھی، دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

تاہم مرحوم سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے نواسے تھے، وہ اپنے پیچھے اہلیہ اور تین بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ مایا خان پہلے ہی اپنی والدہ کے انتقال کا صدمہ برداشت کر چکی ہیں اور اب ایک بار پھر انہیں خاندان کے قریبی فرد کے انتقال کا دکھ جھیلنا پڑا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم