غیرملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی معیشت پر عدم اعتماد، مودی کے بلندوبانگ نعرے زمین بوس

غیرملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی معیشت پر عدم اعتماد، مودی کے بلندوبانگ نعرے زمین بوس

رائٹرز نے یہود وہنودگٹھ جوڑ کے بھارتی معیشت پر گہرے منفی اثرات عیاں کر دیے

نااہل مودی سرکار کی ناقص معاشی وسفارتی پالیسیوں نے بھارت کو پیٹرول، گیس اور معاشی بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔

عالمی  خبررساں ادارہ “رائٹرز” نے یہود وہنودگٹھ جوڑ کے بھارتی معیشت پر گہرے منفی اثرات عیاں کر دیے۔

رائٹرز کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی بانڈز اور حصص سے ریکارڈ رفتار کے ساتھ سرمایہ نکال رہے ہیں، ایران جنگ کے آغاز سےاب تک غیر ملکی سرمایہ کاربھارت سے تاریخی 12.14 ارب ڈالرسرمایہ  نکال چکے ہیں۔

رائٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ ایران کی جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بھارت میں مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے، حالیہ کشیدہ صورتحال نے بھارت کی معاشی ترقی کے امکانات کو شدید متاثر کیا جبکہ بھارتی روپیہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔

عالمی خبررساں ادارے نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک بھارتی روپیہ تقریباً 4.2 فیصد گرچکا ہے۔

 ماہرین کے مطابق مودی کی ناکام اور دوغلی پالیسیوں کے باعث بھارت اب غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک ‘رسکی’ مارکیٹ بن چکا ہے، بھارت کے تیزی سے زوال پذیر ہوتے معاشی اشاروں نے نااہل مودی کے بھارتی معاشی ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

Related posts

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

ایمان فاطمہ کے ساتھ ندیم نانی والا کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

نمرہ خان اور زین حامد کی راہیں جدا، بالآخر طلاق کی تصدیق ہوگئی