پاکستان سپر لیگ میں بڑی تبدیلی؛ پلیئنگ الیون کا نیا اصول متعارف

پاکستان سپر لیگ میں بڑی تبدیلی؛ پلیئنگ الیون کا نیا اصول متعارف

نئے قانون کے تحت ہر ٹیم کا کپتان میچ سے قبل میچ ریفری کو دو مختلف پلیئنگ الیون جمع کروا سکے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے میچز میں ایک نیا قانون متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کا مقصد ٹیموں کو مزید اسٹریٹیجک سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے قانون کے تحت ہر ٹیم کا کپتان میچ سے قبل میچ ریفری کو دو مختلف پلیئنگ الیون جمع کروا سکے گا۔

ہر پلیئنگ الیون میں 11 کھلاڑیوں کے ساتھ 4 متبادل (سبسٹی ٹیوٹ) کھلاڑیوں کا نام دینا لازمی ہوگا، اگر دونوں ٹیمیں دو، دو پلیئنگ الیون جمع کرواتی ہیں تو ٹاس کے بعد کپتان ان میں سے کسی ایک حتمی ٹیم کا انتخاب کرے گا۔

منتخب شدہ پلیئنگ الیون پر کپتان کے دستخط ضروری ہوں گے اور ایک بار حتمی ٹیم جمع ہونے کے بعد اس میں کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا

مریم نواز سے متعلق پوسٹ پر تنازع، نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

حزب اللہ جیت گئی، غصے میں بھرے اسرائیلی میئرنے حقیقت بیان کردی