دانیال چشتی ای اسپورٹس نیشن کپ کے لیے پاکستان کے آفیشل ٹیم مینیجر مقرر

دانیال چشتی ای اسپورٹس نیشن کپ کے لیے پاکستان کے آفیشل ٹیم مینیجر مقرر

دانیال چشتی مختلف گیمز میں قومی سطح پر ٹیلنٹ اور کوچز کے انتخاب کے انچارج ہوں گے۔

دانیال چشتی کو نومبر 2026 میں ریاض میں ہونے والے ای اسپورٹس نیشن کپ کے لیے پاکستان کا آفیشل ٹیم مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔

اس ذمہ داری کے تحت دانیال چشتی مختلف گیمز میں قومی سطح پر ٹیلنٹ اور کوچز کے انتخاب کے انچارج ہوں گے، یہ ای اسپورٹس اولمپکس جیسا ایک بڑا ایونٹ ہے۔

اس موقع پر شہریار چشتی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بے شمار نوجوان گیمنگ ٹیلنٹ موجود ہے جن میں سے بہت سے ابھی تک سامنے نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں چھپی حقیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے یہ ایک نہایت اہم موقع ہے اور ہمارے پاس ای اسپورٹس کو ایک بڑی اور مضبوط انڈسٹری بنانے کا سنہری موقع بھی ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے