رونالڈو کا عیدالفطر پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

رونالڈو کا عیدالفطر پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی

دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

پرتگالی اسٹار فٹبالر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ عربی جبہ پہنے نظر آرہے ہیں، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سب کو عید مبارک، اُمید ہے کہ آپ کا یہ دن اپنے خاندان اور پیاروں کے ساتھ خوشیوں بھرا اور خاص گزرے گا۔

سعودی کلب النصر سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے اپنے پیغام کے اختتام پر ایک بار پھر تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے