اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے امریکا اور اسرائیل سے بڑا مطالبہ کر دیا

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے امریکا اور اسرائیل سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے امریکا اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ فوری طور پر ختم کریں، بصورت دیگر صورتحال مکمل طور پر بے قابو ہو سکتی ہے۔

یورپی یونین کے اجلاس کے موقع پر برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کے پھیلاؤ سے نہ صرف شہریوں کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے بلکہ عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

انتونیو گوتریس نے ایران کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرے کیونکہ وہ اس تنازع کا حصہ نہیں ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری سفارتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مشرقِ وسطیٰ کو ایک بڑی تباہ کن جنگ سے بچایا جا سکے۔

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔