مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 101 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 101 پروازیں منسوخ

متحدہ عرب امارات کے لیے خصوصی پروازیں بھی ایک بار پھر معطل

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے والی 101 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں ابو ظہبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آذربائیجان اور دوبئی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اچانک جنگ کی شدت کے بعد صورتحال بگڑ گئی ہے، جس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے قبل مکمل معلومات حاصل کر لیں۔

لاہور کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے مسافروں کو بھی ائیرپورٹس پر پہنچنے کے بعد واپس گھروں کو جانا پڑا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق عرب امارات کے لیے خصوصی پروازیں بھی ایک بار پھر معطل ہو گئی ہیں۔

Related posts

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

کیا سارہ خان دوسرے حمل میں بیٹا چاہتی تھیں؟ اداکارہ نے خود بتادیا

صبور علی کو بیچ ویئر میں بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا