وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے

اسلام آباد: حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم