سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری؛ فی تولہ قیمت آج کیا رہی؟

سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری؛ فی تولہ قیمت آج کیا رہی؟

فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی

کراچی: ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی کے بعد سونا 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 459 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، جہاں سونا مزید سونا 87 ڈالرز کمی سے 5018 فی اونس تک آگیا۔

علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 310 روپے کمی سے 8541 روپے تک پہنچ گئی۔

Related posts

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔