پاکستان ہاکی فیڈریشن کوچز کے واجبات کے معاملے میں بحران کا شکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کوچز کے واجبات کے معاملے میں بحران کا شکار

کوچنگ اسٹاف کو گزشتہ 8 برسوں سے واجبات کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے

پاکستان ہاکی فیڈریشن سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کوچز کی لاکھوں روپے کی مقروض ہیں، یہ واجبات کئی سالوں سے واجب االادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق عہدیداروں کی عدم توجہی کے باعث کوچنگ اسٹاف کو گزشتہ 8 برسوں سے واجبات کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس تو ادا کر دیے گئے ہیں، مگر کوچز اب بھی اپنی پچھلی ادائیگیوں سے محروم ہیں۔ کوچز نے عیدالفطر کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرنے پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ اپنے مطالبات اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کو ملازمتین دینے کا اعلان

عبوری صدر محی الدین احمد وانی نے گزشتہ پانچ برس کے مالی معاملات کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور معاملے کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے سامنے بھی پیش کرنے کا ارادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے تیسرے مرحلے کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ عیدالفطر کے بعد لگے گا اور نئی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کا امکان بھی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ انتظامی کمیٹی کے چیئرمینز اصلاح الدین اور حسن سردار کے درمیان مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے ملازمین کی ستمبر تا دسمبر 2023 کی تنخواہیں بھی اب تک ادا نہیں کی گئیں، جس سے انتظامی اور مالی معاملات میں مزید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

Related posts

اتحاد ریل کی پہلی مسافر ٹرین 105 منٹ میں فجیرہ سے ابوظہبی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔