کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے رہ گئی ہے۔
صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1543 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 5000 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہونے کے بعد 8 ہزار 4471 روپے پر آگئی ہے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 86 روپے کی کمی سے 7 ہزار 236 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
