رابعہ انعم نے عائزہ خان کو پاکستان کی ’شاہ رخ خان‘ قرار دے دیا

رابعہ انعم نے عائزہ خان کو پاکستان کی ’شاہ رخ خان‘ قرار دے دیا

عائزہ خان اپنی اداکاری کے باعث بے حد پسند کی جاتی ہیں، رابعہ انعم

معروف ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت اور شخصیت پر بات کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی “شاہ رخ خان” قرار دے دیا۔

رابعہ انعم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مختلف موضوعات سمیت اداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت اور شخصیت پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ عائزہ خان کی اسٹار پاور غیر معمولی ہے اور ان کی مقبولیت ملک بھر میں بہت زیادہ ہے۔ عائزہ خان نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی شخصیت اور اسکرین پریزنس کے باعث بھی مداحوں میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔

رابعہ انعم نے کہا کہ عائزہ خان کی کامیابیوں کے باوجود ان کی صلاحیتوں کو اب تک اس طرح تسلیم نہیں کیا گیا جس کی وہ واقعی حقدار ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عائزہ خان اپنی محنت اور مسلسل کامیاب منصوبوں کی بدولت شوبز انڈسٹری میں ایک مضبوط مقام بنا چکی ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔