ایران جنگ سے فضائی آپریشن آج بھی معطل، ملک بھر سے 90 پروازیں منسوخ

ایران جنگ سے فضائی آپریشن سترہویں روز بھی معطل، ملک بھر سے 90 پروازیں منسوخ

گزشتہ 17 روز کے دوران پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر 1955 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں

امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ سمیت پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے تقریباً 90 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کویت، بحرین، یو اے ای، قطر، ایران اور عراق جانے اور آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر 17 مارچ کو فلائٹ آپریشن معطل رہے گا

ذرائع کے مطابق گزشتہ 17 روز کے دوران پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت شدید متاثر رہی اور اس عرصے میں مجموعی طور پر 1955 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کویت، قطر، بحرین اور ایران سمیت دیگر ممالک کے لیے ایک درجن سے زائد ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

Related posts

دبئی نے غیر معمولی کامیابیوں اور اثر انگیز منصوبوں کو تسلیم کرنے کے لیے ‘Dubai-it Award’ کا آغاز کیا۔

بلوچ خواتین کھیل کے میدان میں بھی آگے، فٹبالراسماء توجہ کا مرکز بن گئی

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی