فروری کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
صاحبزادہ فرحان کو فروری کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے فروری کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو فروری کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلی وین شالکوئک بھی فہرست میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، صاحبزادہ فرحان کی بڑی چھلانگ
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 383 رنز بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ کر ویرات کوہلی کا کارنامہ عبور کیا۔
خواتین کے زمرے میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا، ہرشیتھا سماراوکرما اور اروندھتی ریڈی نامزد کی گئی ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
