سونے اور چاندی کی قیمت مزید گھٹ گئی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے سستا ہوکر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 29 ڈالر گھٹ کر 5 ہزار 176 ڈالر پر آگیا۔

علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 179 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 175 روپے پر پہنچ گئی۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ