سونا پھر مہنگا! فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے

سونا پھر مہنگا! فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے

عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت  3172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر بڑھ کر 5205 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں استحکام رہا۔

Related posts

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا