ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ
ملکی ترسیلات زر میں سب سے زیادہ حصہ متحدہ عرب امارات کا رہا جہاں سے 696.2 ملین ڈالر موصول ہوئے۔
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق پاکستانیوں نے بیرون ملک سے مجموعی طور پر 26.5 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہیں۔ گذشتہ سال اس عرصے میں 24 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
فروری 2026 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.3 ارب ڈالر پاکستان آئے۔ ملکی ترسیلات زر میں سب سے زیادہ حصہ متحدہ عرب امارات کا رہا جہاں سے 696.2 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ سعودی عرب سے 685.5 ملین ڈالر کی ترسیلات آئیں۔
برطانیہ سے 532 ملین ڈالر جب کہ امریکہ سے 319.5 ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ یہ اعدادوشمار رواں مالی سال کے 9 ماہ کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔
