اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود برقرار رہنے کا امکان
ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی اور عالمی مالیاتی حالات کا جائزہ لینے کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج گورنر جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا۔
اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی اور عالمی مالیاتی حالات کا جائزہ لینے کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث شرح سود میں فوری کمی کے امکانات کم ہیں۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا بینکاری نظام کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام
ماہرین کے مطابق مہنگائی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر اسٹیٹ بینک محتاط پالیسی اختیار کر سکتا ہے اور شرح سود برقرار رکھنے کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس اور فیصلے پر سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں، کیونکہ اس فیصلے کا براہ راست اثر معیشت، سرمایہ کاری اور بینکاری نظام پر پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ سال 2026 کی پہلی مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 جنوری 2026 کو پیش کی تھی۔
