ڈرون حملے سے اسرائیلی فوج میں بھگدڑ، حزب اللہ کی کارروائی کی ویڈیو وائرل
کچھ اہلکار ڈرون کو نشانہ بنانے کے لیے فائرنگ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے قریب ڈرون حملے کی ایک سنسنی خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں پیش آیا، جہاں حزب اللہ نے ایک ڈرون کے ذریعے اسرائیلی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے وقت اسرائیلی فوج زخمی ساتھیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر رہی تھی۔
Footage shows a Hezbollah explosive-laden drone striking near Israeli troops during the evacuation of wounded soldiers in the southern Lebanon town of Taybeh this morning.
The troops are seen firing at the drone before it crashes to the ground and explodes. pic.twitter.com/N3zSA1wW3F
— Emanuel (Mannie) Fabian (@manniefabian) April 26, 2026
مناظر میں یہ بھی واضح ہے کہ جیسے ہی ڈرون فوجیوں کے قریب پہنچا، اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور وہ جان بچانے کے لیے تیزی سے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ اس دوران کچھ اہلکار ڈرون کو نشانہ بنانے کے لیے فائرنگ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو کے اختتام میں ڈرون زمین سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ جاتا ہے اور صیہونی فوجی اپنی جان بچانے کے لیے زمین پر اوندھے منہ لیٹ جاتے ہیں۔
