صحیفہ جبار کا پٹھان، پنجابی اور اردو زبان سے متعلق بیان وائرل، صارفین کی شدید تنقید

صحیفہ جبار کا پٹھان، پنجابی اور اردو زبان سے متعلق بیان وائرل، صارفین کی شدید تنقید

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے متنازع قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے اسٹاف میں محنتی پٹھان افراد کو رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں بعض پنجابی یا اردو بولنے والے افراد پر زیادہ اعتماد نہیں ہے۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے متنازع قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ کسی ایک تجربے کی بنیاد پر پوری برادری کو موردِ الزام ٹھہرانا درست نہیں۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ تشہیر کے لیے کسی بھی قسم کے نسلی یا تعصبانہ بیان کا سہارا نہیں لینا چاہیے، تاہم کچھ صارفین نے اداکارہ سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related posts

پاکستانی گیمر محمد زبیر نے ’ٹیکن 8‘ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

افسوسناک خبر؛ اداکار علی رضا کے والد انتقال کر گئے

سچل افضل کس لیجنڈ اداکار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟ خود راز کھول دیا