کینیڈا میں عالمی مائننگ کنونشن PDAC 2026 اختتام پذیر، پنجاب کیلئے بڑی سرمایہ کاری کے امکانات روشن
ہائی کمشنر محمد سلیم کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گی
کینیڈا میں منعقد ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا مائننگ ایونٹ PDAC 2026 ورلڈ پریمیئر اینڈ مائننگ کنونشن اختتام پذیر ہوگیا جس میں دنیا بھر سے سرمایہ کاروں، ماہرین اور حکومتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
کنونشن کے تیسرے اور آخری روز بھی مختلف ممالک کے وفود نے شرکت کی جبکہ پاکستان کی جانب سے پنجاب کی نمائندگی چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (PBIT) محمد منتہیٰ اشرف نے کی۔
تقریب کے دوران پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی اور پنجاب میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے متعدد اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
حکام کے مطابق اس پیش رفت کے بعد صوبے میں بڑی سرمایہ کاری آنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اعلیٰ حکام، سرمایہ کاروں اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہیٰ اشرف نے اس موقع پر کہا کہ پاک–کینیڈا تعلقات اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔
