ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔
ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔
14 اوورز کے اختتام تک بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ شیوم دوبے 20 اور سوریا کمار یادیو 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
سنجو سیمسن 89، ایشان کشن 39 اور ابھیشیک شرما 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے دو وکٹیں ول جیکس نے حاصل کی جب کہ عادل رشید کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
خیال رہے کہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی جو 8 مارچ بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
