ایران کے خلاف غیرضروری جنگ لڑی جا رہی ہے، سابق سربراہ ایم آئی سکس

ایران کے خلاف غیرضروری جنگ لڑی جا رہی ہے، سابق سربراہ ایم آئی سکس

ایران کی جانب سے کسی پیشگی حملے کا فوری خطرہ موجود نہیں تھا، انٹرویو

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ جان ساورز نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف ایک غیرضروری جنگ لڑی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جان ساورز کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے کسی پیشگی حملے کا فوری خطرہ موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: ایران جنگ پر خفیہ بریفنگ، امریکی سینیٹرز کو جنگ کی طوالت کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ اگر ایران میں حالات بہتر بھی ہوئے تو وہ زیادہ سے زیادہ وینزویلا جیسی صورتحال تک محدود ہو سکتے ہیں، تاہم اس سے کہیں زیادہ خطرناک حالات پیدا ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

سابق سربراہ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتی ہے اور اس کے اثرات عالمی سیاست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ جس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

Related posts

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ