مسلسل فتوحات کے باوجود جنوبی افریقا پھر چوکرز ثابت
اسی طرح 2009 کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 رنز سے مات دی تھی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایک بار پھر جنوبی افریقی ٹیم پر چوکرز کا لیبل سچ ثابت ہوگیا جب شاندار کارکردگی کے باوجود سیمی فائنل میں اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹ کی واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پروٹیز ٹیم ایونٹ میں مسلسل 7 فتوحات کے بعد سیمی فائنل تک پہنچی تھی اور اسے ٹائٹل کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا تھا، تاہم کیویز نے یکطرفہ مقابلے میں اسے ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گروپ مرحلے میں جنوبی افریقا نے اسی نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی، لیکن اہم مرحلے پر وہ اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب جنوبی افریقا ناک آؤٹ مرحلے میں دباؤ کا شکار ہوا ہو۔ اس سے قبل 2024 کے فائنل میں بھارت نے اسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔
جبکہ 2014 کے سیمی فائنل میں بھی بھارت نے اسے 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔ اسی طرح 2009 کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 رنز سے مات دی تھی۔
ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی افریقا کی واحد کامیابی اسی ایونٹ میں افغانستان کے خلاف سیمی فائنل میں 9 وکٹ سے ملی تھی، تاہم مجموعی طور پر اہم مقابلوں میں بار بار ناکامی نے ’’چوکرز‘‘ کے ٹیگ کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔
