یو اے ای میں اسپرنگ بریک سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار
اسپرنگ بریک کی تاریخ میں کسی قسم کی تبدیلی کی تصدیق نہیں کی گئی، وزارت تعلیم
متحدہ عرب امارات میں 9 مارچ سے اسپرنگ بریک کے آغاز سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔
حکام نے متحدہ عرب امارات میں 9 مارچ سے اسپرنگ بریک کے آغاز سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان جاری نہیں کیا گیا۔
وزارتِ تعلیم یو اے ای نے واضح کیا ہے کہ اسپرنگ بریک کی تاریخ میں کسی قسم کی تبدیلی کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں تعطیلات بدستور سرکاری تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی ہوں گی۔
مزید برآں اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعطیلات کے بجائے ریموٹ لرننگ (آن لائن تعلیم) کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وزارتِ تعلیم نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
وزارتِ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی نئی پیش رفت کی صورت میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
