شادی اور والدیت نے منیب بٹ کو کس حد تک بدلا؟ اداکار نے بتادیا

شادی اور والدیت نے منیب بٹ کو کس حد تک بدلا؟ اداکار نے بتادیا

اداکار منیب بٹ نے اپنی ازدواجی زندگی کے دلچسپ راز کھول دیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ شادی اور والد بننے کے بعد میری زندگی میں نمایاں مثبت تبدیلیاں آئیں اور میں نے وقت کی پابندی سمیت کئی اہم باتیں سیکھ لی ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے منیب بٹ نے شادی کے بعد کی زندگی پر کھل کر اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ باپ بننے کے بعد واقعی بہت بدل گیا ہوں، اب میری زندگی کا محور میرا خاندان ہے، جس میں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ وہ ہر فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے اہلِ خانہ کو ترجیح دیتے ہیں اور ہمیشہ ان کے مستقبل اور خوشی کے بارے میں سوچتے ہیں، والد بننے کا تجربہ انسان کو ذمہ دار بنا دیتا ہے۔

منیب بٹ کا مزید کہنا تھا کہ شادی نے مجھے وقت کی پابندی سکھائی، اب کام کے بعد سیدھا گھر جانا اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا اپنی ترجیح سمجھتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ازدواجی زندگی نے مجھے معاف کرنا، سمجھوتہ کرنا اور مل کر آگے بڑھنا سکھایا ہے اور یہ میری زندگی کا خوبصورت مرحلہ ہے۔

Related posts

رہائشی ویزا کے لیے متحدہ عرب امارات کا میڈیکل فٹنس ٹیسٹ: تقاضے، اخراجات، دستاویزات اور مقامات

مودی سرکار میں جعلی ویزا مافیا کاراج، بھارتی نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگ گیا

ڈانس پارٹی میں موجودگی؛ مفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل