لبنانی وزیراعظم نے اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا

لبنانی وزیراعظم نے اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا

لبنانی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے

لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے اسرائیل پر حزب اللہ کے حالیہ راکٹ حملے کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ملک کی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتی ہیں۔

اپنے بیان میں لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ حزب اللہ کے اس حملے نے اسرائیل کو لبنان کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کا بہانہ فراہم کیا ہے، جس کے نتائج پورے ملک کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کو کسی بھی غیر ضروری مہم جوئی میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ریاست اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

نواف سلام کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور ملک کو کسی بڑے تنازع میں جھونکنے کی ہر کوشش کو روکا جائے گا۔

Related posts

حمدان بن محمد نے دبئی کے مربوط ڈیجیٹل ٹوئن پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔

دبئی پولیس کا سمر اسٹوڈنٹ پروگرام 2026 کل سے شروع ہوگا۔

دبئی سمر سرپرائزز 2026 کے دوران دبئی مالز جانے کی 9 وجوہات