جوا ایپس پروموشن کیس؛ ڈکی بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

جوا ایپس پروموشن کیس؛ ڈکی بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

زیرِالتوا کیس سے متعلق اپنے چینل پر کوئی گفتگو نہیں کی جائے گی

ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جوئے کی ایپس کی پروموشن سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی مشروط اجازت بھی دی ہے۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی جس میں سعد الرحمان اپنی اہلیہ عروب جتوئی اور وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے یوٹیوبر کے بینک اکاؤنٹس بحال کرتے ہوئے انہیں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی تاہم شرط عائد کی کہ زیرِ التوا کیس سے متعلق اپنے چینل پر کوئی گفتگو نہیں کی جائے گی۔

عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کے یوٹیوب چینل پر موجود 27 ویڈیوز پر این سی سی آئی اے کو اعتراض ہے، تاہم ان ویڈیوز کو حذف کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔

تاہم، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے این سی سی آئی اے کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

Related posts

کیا آپ کا گھر آپ کے بچے کے لیے محفوظ ہے؟ چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن فوکسڈ ہوم سیفٹی چیکس پر زور دیتی ہے۔

الظفرہ میں 1,000 سے زیادہ پونسیانا کے درخت شہری استحکام کو بڑھا رہے ہیں

ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ عدالتی، نوٹری خدمات کو آگے بڑھانے کے لیے AI اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے۔