پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ: پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے، زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے، سلمان علی آغا

پالے کیلے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا میچ پالے کیلے میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے، زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

سلمان علی آغا کہتے ہیں کہ فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا ہے، کوشش کریں گے اچھا ہدف دے کر اس کا دفاع کریں۔

دوسری جانب انگلش کپتان ہیری بروک نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، جانتے ہیں آج جیتے تو سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوجائے گی۔

Related posts

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے، فیلڈ مارشل کا کردار قابل تعریف ہے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

یو اے ای ہیلتھ کارڈ گائیڈ: درخواست، فیس، اہلیت بمقابلہ انشورنس کارڈ

مہنگائی بڑھ کر 8.4 فیصد تک جاسکتی ہے، آئی ایم ایف نے خبردار کردیا