ویمن کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلوی بیٹرز نے اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کر دیا

ویمن کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلوی بیٹرز نے اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کر دیا

دونوں بیٹرز نے ڈبل سنچریز اسکور کیں

ویمن کرکٹ میں رنز کی بارش کرتے ہوئے میڈی ڈارک اور میکائلہ ہنکلے نے تاریخ کی دوسری بڑی شراکت قائم کر دی۔

ویسٹرن آسٹریلین پریمیئر میچ میں پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر سبائیکو فلوریٹ اے نے پرتھ اے کے خلاف 50 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 484 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، جس میں دونوں اوپنرز نے تمام رنز شراکت میں اسکور کیے۔

وکٹ کیپر بیٹر میڈی ڈارک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 147 گیندوں پر 209 رنز بنائے، جس میں 29 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

دوسری جانب میکائلہ ہنکلے نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 157 گیندوں پر 243 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 24 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

دونوں بیٹرز کی تاریخی اوپننگ پارٹنرشپ نے نہ صرف ٹیم کو بڑا اسکور دیا بلکہ ویمن کرکٹ ریکارڈ بک میں بھی نئی تاریخ رقم کر دی۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔