معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ ایک وائرل ویڈیو سے جڑا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر رجب بٹ کی والدہ کو ایک کم عمر بچے کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ گھر میں صفائی کا کام انجام دے رہا تھا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مناظر معاشرے میں منفی مثال قائم کرتے ہیں جبکہ بعض افراد نے سوال اٹھایا کہ عوامی شخصیات کو ایسے معاملات میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
کچھ تبصروں میں یہ بھی کہا گیا کہ قانون اور اخلاقیات سے متعلق معاملات پر حساسیت ضروری ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جنہیں لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔
ناقدین کا مؤقف ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے طرزِ عمل کا براہِ راست اثر نوجوانوں اور معاشرے پر پڑتا ہے، اس لیے انہیں محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
تاحال رجب بٹ یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
