رواں ورلڈ کپ میں بھارتی فیلڈنگ بے نقاب، آسان کیچز بھی ہاتھ سے نکلنے لگے
انفرادی طور پر تلک ورما سب سے زیادہ 3 کیچز ڈراپ کرنے والے کھلاڑی رہے
رواں ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی فیلڈنگ کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، جہاں مسلسل کیچز گرنے کے باعث ٹیم دفاعی میدان میں دباؤ کا شکار نظر آ رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی راؤنڈ کے چار میچز میں بھارت کرکٹ ٹیم کے فیلڈرز نے 9 کیچز ڈراپ کیے، جس کے بعد ٹیم ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ کیچ چھوڑنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔
اس فہرست میں صرف آئرلینڈ کرکٹ ٹیم بھارت سے آگے ہے جس نے 10 کیچز چھوڑے۔
تاہم بھارت نے ان میچز میں 20 کیچز پکڑے بھی، جس سے مجموعی کامیابی کا تناسب تقریباً 69 فیصد بنتا ہے۔
سب سے زیادہ مایوس کن کارکردگی نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے خلاف آخری گروپ میچ میں سامنے آئی جہاں بھارتی فیلڈرز نے 4 آسان کیچز گرا دیے، جس نے ٹیم کی فیلڈنگ کمزوری کو نمایاں کر دیا۔
انفرادی طور پر تلک ورما سب سے زیادہ 3 کیچز ڈراپ کرنے والے کھلاڑی رہے۔
اسسٹنٹ کوچ ریان نے کہا کہ ٹیم فیلڈنگ بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے اور سپر 8 مرحلے میں کارکردگی بہتر ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ کیچز ڈراپ ہونا کسی بھی ٹیم کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے مگر کھلاڑی اس خامی سے آگاہ ہیں۔
