پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے جبکہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 175 روپے 80 پیسے فی لیٹر تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے رمضان المبارک سے قبل صارفین پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے بڑھا دیے ہیں۔

Related posts

کرکٹ کا عظیم ستارہ، دنیا کے بہترین آل راؤنڈر سر گیری سوبرز دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

ادویات کی صنعت میں انقلاب کی تیاری، پاکستان اور چین کا بڑا اقتصادی معاہدہ