سپر ایٹ مرحلے کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مقابلہ
پاکستانی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے، امریکا اپنے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر موجود
بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک کوالیفائی کرنے کے لیے اب امریکا سے مقابلہ درپیش ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال کے مطابق پاکستانی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے، جبکہ امریکا اپنے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کا گروپ مرحلے کا چوتھا اور آخری میچ نمیبیا کے ساتھ 18 فروری کو شیڈول ہے، جو پاکستان کو ہر حال میں جیتنا ہوگا، اگر پاکستان یہ میچ بھی ہار گیا تو امریکا سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اب تک بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، جبکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ابھی فیصلہ 18 فروری کو ہوگا۔
