ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت بیٹنگ، 1 وکٹ کے نقصان پر 25 رنز
اس بار بھی دونوں کپتانوں کے درمیان ٹاس کے بعد ہینڈ شیک نہیں ہوا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج سب کی نگاہیں ٹاس پر جمی تھیں گزشتہ روز بھارتی کپتان نے ہینڈ شیک کے حوالے سے سرپرائز دینے کا کہا تھا مگر اس بار بھی دونوں کپتانوں کے درمیان ٹاس کے بعد ہینڈ شیک نہیں ہوا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے بولنگ کا آغاز کیا اور اوور کی آخری گیند پر ابھیشیک شرما کو شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے وکٹ حاصل کی۔
ایشان کشن 20 اور اور تلک ورما 5 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
اسکواڈ:
پاکستان:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع، محمد نواز، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، عثمان طارق
بھارت:
سوریا کمار یادیو (کپتان)، اکشر پٹیل، ابھیشیک شرما، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا، شیوم ڈوبے، ایشان کشن، کلدیپ یادیو، محمد سراج، ہاردیک پانڈیا، سنجو سیمسن، رینکو شرما، تلک ورما، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر
