بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا سپر ایٹ مرحلے میں داخل
اگر کوئی بڑا اپ سیٹ نہ ہوا تو یہ تینوں ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں کھیلنے کے لیے تقریبا فائنل ہوچکی ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا نے اپنے اپنے گروپ سے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اگر کوئی بڑا اپ سیٹ نہ ہوا تو پوائنٹس ٹیبل کی اب تک کی صورتحال کے مطابق بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا نے اپنی سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کی ٹکٹیں کنفرم کرالی ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق گروپ اے میں بھارت، گروپ سی میں ویسٹ انڈیز اور گروپ ڈی میں جنوبی افریقا کی ٹیمیں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، اور اگر کوئی بڑا اپ سیٹ نہ ہوا تو یہ تینوں ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں کھیلنے کے لیے تقریبا فائنل ہوچکی ہے۔
البتہ کسی بڑے اپ سیٹ ہار یا جیت کی صورت میں ان ٹیموں کو اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی صورت میں سخت جدوجہد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیوں کہ اس صورت میں سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کا فیصلہ رن ریٹ کی صورت میں ہوگا اور پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں کسی بھی ٹیم کے سپر ایٹ مرحلہ کھیلنے کا نہ کھیلنے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں 40 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے اب تک 27 میچز کھیلے جاچکے ہیں، جبکہ 13 میچز ابھی باقی ہے، جس کے بعد سپر ایٹ مرحلے کی واضح صورتحال سامنے آجائے گی۔
گروپ اے میں بھارتی ٹیم تین میچز جیت کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسرے نمبر کے لیے امریکا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے، اگر پاکستان نمیبیا سے اپنا آخری میچ نہ جیت سکا تو امریکا اور پاکستان کے درمیان سپر ایٹ مرحلے تک کوالیفائی کرنے کے لیے فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ اس گروپ میں نیدرلینڈز نے ایک مقابلہ جیتا ہے جبکہ نمبیا کی ٹیم اب تک کوئی پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
گروپ بی میں سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے بہترین آغاز کیا ہے اور ہر ٹیم کے چار، چار پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا اور آئرلینڈ نے دو، دو پوائنٹس حاصل کئے ہیں، جبکہ عمان کی ٹیم ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی ہے۔ تاہم اس گروپ کے میچز ابھی باقی ہیں، اس لیے ابھی اس گروپ سے کوئی ٹیم سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔
گروپ سی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین مقابلوں میں جیت کے ساتھ سب سے آگے ہے اور اگر کوئی اپ سیٹ نا ہوا تو سپر ایٹ مرحلے میں تقریبا پہنچ چکی ہے، انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور اٹلی نے صرف دو، دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اور نیپال کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
گروپ ڈی میں جنوبی افریقا کی ٹیم 6 پوائنٹس حاصل کرکے سپر ایٹ مرحلے کی مضبوط امیدوار بن گئی ہے، نیوزی لینڈ چار پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہے، متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایک مقابلہ جیت کر دو پوائنٹس حاصل کرچکی ہے جبکہ افغانستان اور کینیڈا کی ٹیمیں ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی ہیں۔
پوائنٹس جدول کے مطابق گروپ مراحل کے آخری مقابلے فیصلہ کن ہوں گے اور سپر ایٹ مرحلے میں کون سی ٹیمیں پہنچیں گی یہ انہی نتائج پر منحصر ہوگا۔
